اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کے ہنگامہ نے سب کچھ بھلا دیا، حکمرانوں کو یاد ہی نہ رہاکہ آج مفکر پاکستان ، حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی 79ویں برسی ہے، حکومتی سطح پر کوئی تقریب منعقد نہ ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق مفکر پاکستان، حکیم الامت
ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی 79ویں برسی پر حکومتی سطح پر کوئی تقریب منعقد نہ ہو سکی۔ پانامہ کے ہنگامہ نے حکمرانوں کو علامہ اقبالؒ کی برسی کا خاص دن ہی بھلا دیا۔ حکیم الامت کے مزار پر بھی کسی حکومتی یا سیاسی شخصیت نے حاضری دینا ضروری نہ سمجھا۔ ایوان کارکنان تحریک پاکستان کے زیر اہتمام علامہ اقبال ؒ کی برسی کے حوالے سے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز مدعو تھے مگر انہوں نے تقریب میں شرکت نہ کی۔ چھوٹے میاں کے علاوہ حد تو یہ ہو گئی کہ وزیراعظم اور صدر مملکت بھی علامہ اقبال ؒ کی برسی شاید بھول گئے، برسی کی تقریب کا انعقاد تو دور کی بات پانامہ کے ہنگامے نے دو اعلیٰ ریاستی شخصیات کو اس موقع پر بیان جاری کروانا بھی بھلا دیا اور مفکر پاکستان کی برسی کے موقع پر دونوں اعلیٰ ریاستی شخصیات کی جانب سے کوئی بیان بھی جاری نہ ہو سکا۔برسی کی تقریب کا انعقاد تو دور کی بات پانامہ کے ہنگامے نے دو اعلیٰ ریاستی شخصیات کو اس موقع پر بیان جاری کروانا بھی بھلا دیا اور مفکر پاکستان کی برسی کے موقع پر دونوں اعلیٰ ریاستی شخصیات کی جانب سے کوئی بیان بھی جاری نہ ہو سکا۔انامہ کے ہنگامے نے دو اعلیٰ ریاستی شخصیات کو اس موقع پر بیان جاری کروانا بھی بھلا دیا اور مفکر پاکستان کی برسی کے موقع پر دونوں اعلیٰ ریاستی شخصیات کی جانب سے کوئی بیان بھی جاری نہ ہو سکا