اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف کوسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کے لئے این او سی جاری کر دیا ۔ راحیل شریف تین سال کے لئے اتحاد کے سربراہ ہوں گے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے این او سی جاری ہونے کے بعد جنرل(ر) راحیل شریف کو لینے کیلئے سعودی عرب سے خصوصی طیارہ پاکستان پہنچا۔جنرل راحیل شریف
کو این او سی جی ایچ کیو کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔ وزر دفاع خواجہ آصف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان نہ صرف اس اتحاد کی سربراہی کرے گا بلکہ بھرتی ہونے والے اہلکاروں کی تربیت بھی کی جائے گی۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جنرل (ر) راحیل شریف سعودی عرب سے پاکستان بھیجے گئے خصوصی طیارے پر حجاز مقدس روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی سنبھالیں گے۔