اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما اورسابق سینیٹرسیدظفر علی شاہ نے وزیراعظم سے استعفی دینے کامطالبہ کردیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق سابق سینیٹرسید ظفرعلی شاہ نے پاناماکیس کے فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کی طرف سے پاناماکیس میں وزیراعظم سے
تحقیقات کےلئے جے آئی ٹی کی تشکیل کاحکم مسلم لیگ (ن) کے شرمندگی کاباعث ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے قبل استعفی دیدیں اوراگروہ بے قصورثابت ہوئے توبعد میں دوبارہ وزارت عظمی کاعہدہ سنبھال لیں ۔سید ظفرعلی شاہ نے کہاکہ ہمارے کارکن کس خوشی میں مٹھائیاں کھارہے ہیں۔