ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

سورج سوانیزے پرآگیا،سب سے زیادہ گرمی کس شہرمیں پڑی ؟محکمہ موسمیات نے زبردست خوشخبری سنادی

datetime 20  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) سکھر میں اپریل کے مہینے میں گرمی کا گزشتہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،پارہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جمعرات کو محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر میں اپریل کے مہینے میں گرمی کا گزشتہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ سکھر میں زیادہ سے زیادہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے پہلے سکھر میں اپریل 2000 میں 46.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12گھنٹوں کے

دوران خیبر پختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، بالائی پنجاب ( راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، بالائی پنجاب ( راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ، ژوب، ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔آئندہ 48گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں ڈویژن)، بالائی پنجاب ( راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ڈی آئی خان، کوئٹہ ، ژوب، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش: خیبرپختونخوا: پارہ چنار 19، مالم جبہ، پٹن06، بالاکوٹ 04، کشمیر: مظفرآباد12، گلگت بلتستان: بگروٹ، استور06، چلاس05، گوپس03، بونجی02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ وسطی/جنوبی پنجاب، سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرمی پڑی۔جمعرات کو ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: لاڑکانہ 50، سکھر،موہنجودڑو، دادو 49، جیکب آباد ، پڈعیدن، شہید بینظیر آباد، سبی 48، خانپور 47، بہاولنگر، روہڑی، نورپورتھل، رحیم یار خان میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…