اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پانامہ کیس کے فیصلہ کے فوری بعد وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعظم ہاؤس میں تعینات قریبی قابل اعتماد ساتھی ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر اعجازمنیر کو آزاد کشمیر میں چیف سیکرٹری تعینات کر دیا ہے،سیکرٹری فنانس کی3ماہ سے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا،مالیاتی امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں،جلد وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعظم آزادحکومت راجہ فاروق
حیدر کی ملاقات کا امکان،گزشتہ روز اسٹبلشمنٹ نے وزیراعظم نوازشریف کے حکم پر وزیر اعظم ہاؤس میں تعینات ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر اعجاز منیر کو آزاد کشمیر میں چیف سیکرٹری تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔پانامہ کیس کے فیصلہ کے چند گھنٹوں کے بعد یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔نئے چیف سیکرٹری وزیراعظم نوازشریف کے دیرینہ ساتھی ہیں اور ان کا شمار شریف برادران کے قریبی رفقاء میں ہوتا ہے۔