اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پانامالیکس کافیصلہ توشریف فیملی کے حق میں آگیالیکن اب مریم نوازکاکیابنے گا؟تہلکہ خیزانکشاف نے نئی بحث چھیڑدی

datetime 20  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نےپاناماکیس کے بارے میں فیصلہ سنادیاہے ۔۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے پانامہ کیس کا تاریخی فیصلہ سنا دیا ۔جن میں سے2 ججز نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فیصلہ سنایا جبکہ3ججز اختلافات کرتے نظر آئے۔سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا

حکم دیا ہے۔ ججز نے کہا ہے کہ نیب اور دیگر ادارے اپنا کام کرنے میں ناکام رہے اس لئے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا۔ رپورٹ کے مطابق 540صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اعجاز افضل نے تحریر کیا فیصلے میں ججز کی رائے تقسیم کا شکار دکھائی دی۔2ججز فیصلے میں ایک طرف اور 3ججز اختلاف کرتےنظر آئے۔540صفحات پرمشتمل فیصلے میں یہ بھی طے ہوجائے گاکہ کیاپانامالیکس کے مقدمے میں مریم نوازکے بارے میں کیافیصلہ کیاگیاہے ۔عمومی طور پریہ فیصلہ مریم نوازکے حق میں آیاہے لیکن اب ان کو والد اوربھائیوں کی طرح جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوناپڑے گایانہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سیاسی جماعتوں اور تجزیہ کاروں نے بھی مریم نوازکے حوالے سے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پرغوروخوض شروع کردیاہےباالخصوص پاکستان تحریک انصاف نے اس حوالے سے اپنے قانونی ماہرین سے فیصلے کی ر وسے مریم نوازکے بارے میں رائے طلب کرلی ہے ۔واضح رہے کہ  سپریم کورٹ کے پاناماکیس کے فیصلے میں عدالت نے وزیراعظم نوازشریف کونااہل قرارنہیں دیابلکہ لندن میں مے فیئرفلیٹس کی دستاویزات سمیت قطری خط کے حوالے سے تحقیقات کرنے کاحکم صادرکیاہے ۔کیونکہ سپریم کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کی مخالف فریق پی ٹی آئی سب سے زیادہ مریم نوازکیخلاف متحرک تھی کہ مریم نوازاپنے والد کے زیرکفالت ہیں یانہیں ؟تجزیہ کاروں کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت نے مریم نوازکاسیاسی مستقبل ختم کرنے کیلئے بھرپورکوشش کی تاہم ان سے تحقیقات کافیصلہ تفصیلی فیصلے کودیکھنے کے بعد کیاجائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…