اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کیس پانامہ کا فیصلہ سنا دیاگیا ، فیصلے میں سماعت کرنے والے ججز نے دو تین کے تناسب سے فیصلہ دیا ہے ، دو ججز نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف جبکہ تین ججز نے تحقیقات کیلئے فیصلہ سنایا ہے۔پانامہ بنچ کی واضح تقسیم کے ساتھ ساتھ پاکستان کی عوام بھی تقسیم نظر آرہی ہے کچھ لوگ پانامہ فیصلے کو درست
جبکہ کچھ اس پر مایوسی کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں ۔ فیصلہ آنے پر سپریم کورٹ کے باہر ن لیگی رہنماؤں کی خوشی دیدنی تھی اور وہ نہایت پرجوش انداز میں میڈیا سے گفتگو کرتے رہے ۔ لیکن دوسری جانب پی ٹی آئی کےچیئرمین عمران خان مایوسی کے عالم میں میڈیا سے بات کیے بغیر ہی بنی گالہ کے لیے روانہ ہو گئے ۔واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ آمد کے موقع پر عمران خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےکہا تھا کہ وہ ابھی کسی قسم کا ردعمل نہیں دے سکتے وہ فیصلے کے بعد ردعمل دیں گے۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عمران خان کو فیصلہ سننے کے بعد لیگی کارکنوں اور رہنمائوں کے نعروں کی وجہ سےکوئی بھی ردعمل دیئے بغیر جانا پڑا۔واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ آمد کے موقع پر عمران خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےکہا تھا کہ وہ ابھی کسی قسم کا ردعمل نہیں دے سکتے وہ فیصلے کے بعد ردعمل دیں گے۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عمران خان کو فیصلہ سننے کے بعد لیگی کارکنوں اور رہنمائوں کے نعروں کی وجہ سےکوئی بھی ردعمل دیئے بغیر جانا پڑا