اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کے بغیر بھی جمہوریت چل سکتی ہے ، کسی صورت ساتھ نہیں دینگے، آصف زرداری نے جمہوریت کیلئے مائنس نواز فارمولے کا عندیہ دے دیا۔ ایکسپریس نیوز چینل کے پروگرام کل تک میں معروف کالم نگار و اینکرپرسن جاوید چوہدری نے جب آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ کیا آپ جمہوریت کیلئے نواز شریف کا ساتھ دینگے تو
پیپلزپارٹی کے کو چیئرپرسن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کا تو میں کبھی ساتھ نہیں دوں گا،ہم اور دوست کافی ہیں جمہوریت کیلئے ، ان سے جب سوال پوچھا گیا کہ کیا اس دوران نواز شریف نے کیاآپ سے رابطہ کیا تو آصف علی زرداری نے غصیلے لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ضرورت نہیں، میں کسی کا فون نہیں اٹھاتااور نہ ہی آئندہ کسی رابطے کا جواب دوں گا۔ جاوید چوہدری نے جب ان سے سوال کیا کہ اگر عمران خان کو آپ کی ضرورت پڑ گئی تو آپ ان کے رابطے کرنے پر کیا جواب دیں گےاور کس ایجنڈے پر ان سے بات کر سکتے ہیں تو آصف علی زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے بات ہو سکتی ہے اور عمران خان کے ساتھ صرف پاکستان ، پاکستان اور پاکستان کے ایجنڈے پر بات ہو گی، ان کا کہنا تھا کہ میرے دروازے ہمیشہ تمام سیاسی طاقت کیلئے کھلے رہتے ہیں۔آصف علی زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے بات ہو سکتی ہے اور عمران خان کے ساتھ صرف پاکستان ، پاکستان اور پاکستان کے ایجنڈے پر بات ہو گی، ان کا کہنا تھا کہ میرے دروازے ہمیشہ تمام سیاسی طاقت کیلئے کھلے رہتے ہیں