بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

’’خواتین کے اتنے ووٹ پڑیں تو انتخابی نتیجہ مانا جائے‘‘ انتخابات 2018میں جیت ہار کا فیصلہ کیا خواتین کے ہاتھ میں دے دیا جائے گا؟دلچسپ صورتحال

datetime 20  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کسی بھی حلقے میں خواتین کے ووٹ 10 فیصد سے کم نہیں ہونے چاہیے، کم ہونے کی صورت میں نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کےاجلاس میں 2018کے عام انتخابات کے حوالے سے قانون منظور کرنے کی تجویز پیش۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیـٹی برائے پارلیمانی امور کےاجلاس میں

عام انتخابات 2018سے قبل ایک قانون منظور کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جس کے مطابق کسی بھی حلقے میں خواتین کے ووٹ 10فیصد سے کم نہیں ہونے چاہئیں، خواتین کے 10فیصد سے ووٹ کم ہونے کی صورت میں انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دیدیا جائے۔یہ تجویز کمیٹی اجلاس کے دوران اس قت پیش کی گئی جب سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ انتخابات کے نتائج کے اعلان کیلئے کچھ سیاسی جماعتیں خواتین کے 10 فیصد ووٹوں کو لازمی قرار دینے کے حق میں نہیں ہیں۔تجویز پیش کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عزرا فضل کا کہنا تھا کہ خواتین کو الیکشن عمل کا حصہ ہونا چاہیے جیسا کہ ان کی وجہ سے درست نمائندگی اسمبلیوں تک پہنچے گی۔انہوں نے کہا کہ ‘میں یہ تجویز پیش کرتی ہوں کہ اگر کسی حلقے میں خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے کی تعداد 10 فیصد سے کم ہو تو اس حلقے کے انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے۔نہوں نے کہا کہ ‘میں یہ تجویز پیش کرتی ہوں کہ اگر کسی حلقے میں خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے کی تعداد 10 فیصد سے کم ہو تو اس حلقے کے انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…