اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ کے فیصلے سے ایک دن قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ
مختلف ملکوں کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔واضح رہے کہ کیس میں تحریک انصاف کی جانب سے اسحاق ڈار کی نا اہلی کی استدعا کی گئی تھی اور آج کے کیس میں جہاں پانامہ کا فیصلہ ہونا تھا وہیں ان کے متعلق فیصلہ بھی سنایا جانا تھا ۔