اسلام آباد (این این آئی)ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ لاڑکانہ کا درجہ حرارت 49 تک پہنچنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں شدید گرمی کی لہربرقرار رہی جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ اورڈی جی خان میں 45، فیصل آباد ، موہن جودڑو43، بہاولپور، کوٹ اڈو، ملتان ، اوکاڑا، سکھر، دادو میں 41، بہاولنگر، ڈی
آئی خان، جھنگ، جوہر آباد اور لیہ میں 40 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ٗ لاڑکانہ کا درجہ حرارت 49 تک پہنچنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پرتیزہواؤں، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ پنجاب اورخیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، سکھر، شہید بینظیرآباد، لاڑکانہ، حیدر آباد، نصیرآباد، مکران، سبی ڈویڑن میں شدید گرمی پڑے گی۔