پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

رینجرز کو اختیارات نہ دیئے جانے کابھیانک نتیجہ،گولیمار میدان جنگ بن گیا،کراچی میں شدید تصادم شروع

datetime 18  اپریل‬‮  2017 |

کراچی(آئی این پی)کراچی میں رینجرز کی جانب سے کارروائیاں روکے جانے کے بعدمسلح گروپس نے سر ابھارنا شروع کردیا ۔ پرانا گولیمار میدان جنگ بن گیا۔ گینگ وار کارندوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ سے خوف وہراس، علاقہ مکین گھروں میں محسور ہوگئے ، دوسری طرف رینجرز کی طرف سے کام روکے جانے کے بعد پولیس نے اپنی کارروائیا ں تیز کردی ہے ۔ منگھوپیر ، کنواری کالونی ، سہراب گوٹھ اور دیگر علاقوں

میں چھاپوں اور آپریشن کے دوران 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ پکڑے جانے والے افراد پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی مراکز میں منتقل کردئیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پراناگولیمار میں گینگ وار گروپوں کے درمیان قبضے کی جنگ کے باعث علاقہ میدان جنگ بن گیا ۔ پیر اورمنگل کی درمیانی شب علاقے میں وقفے وقفے فائرنگ ہوتی رہی جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور مکین محصور ہوکر رہے گئے ۔ گینگ وار ملزمان بلال پپو ، ساجد ڈکیت، جمیل چھانگا کے کمانڈر عبید لنگڑا ، عارف ٹکی، اکرم عرف گڈوگنجا اور زاہد نے مخالفین کے گھروں پر فائرنگ کی بارش کردی ۔ ذرائع نے بتا یا کہ پاک کالونی پرانا گولیمار گینگ وار ملزم ساجد ڈکیت نے دبئی سے اپنے کماندر عارف ٹکی کو پرانا گولیمار بھیج دیا ہے ۔ عارف ٹکی نے عبیدلنگڑا، اکرم عرف گڈو گنجا ، باجوڑی ، شاہسوار کے ساتھ ملکر اپنے خالفین کے گھروں پر اندھا دھند فائرنگ کی اور انہیں گھر خالی کرنے کی وارننگ دیدی ہے ۔ گینگ وار کمانڈر اکرم گنجا اور باجوڑی نے اپنے مخالفین کو پیغام چھوڑا ہے کہ جلد از جلد گھروں کو خالی کردیا جائے اور اگر گھر خالی نہیں کئے تو گھروں کو آگ لگادیں گے ۔ مزکورہ واقعے کے بعد مخالف گروپ جمیل چھانگا سمیت دیگر گروپ حرکت میں آگئے اور ساجد ڈکیت کے مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور علاقہ مکین

گھروں میں محصور ہوکر رہے گئے ۔ علاقہ پولیس گینگ وار گروپوں کے درمیان کے درمیان مسلح تصادم روکنے میں ناکام ہوگئی ہے اور مسلح کارندے کھلے عام اسلحہ لے کر گھوم رہے ہیں ۔ دوسری طرف منگھوپیر ، اورنگی ٹان ، کنواری کالونی اور سہراب گوٹھ ،الآصف اسکوئر اور جنجال گوٹھ میں پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن کرتے ہوئے داخلی اور خارجی راستوں کو رکاوٹیں لگا کر مکمل طور پر سیل کردیا اور کسی بھی عام یا خاص شخص کو علاقے سے باہر یا اندر جانے کی بلکل اجازت نہیں تھی ۔

پولیس نے آپریشن شروع کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی اور جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر کارروائی کرتے ہوئے 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ زیرحراست افراد میں جرائم پیشہ افراد بھی شامل ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ ، منشیات اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد تفتیش جاری ہے کرمنل ریکارڈ کلیئر ہونے پر زیر حراست افراد کو رہا کردیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…