اسلام آباد (آئی این پی)وزارت مذہبی امور کو سرکاری حج سکیم کے تحت ابتدائی 2 دنوں میں ایک لاکھ3ہزار603 عازمین حج کی درخواستیں موصول ہوگئیں ۔ منگل کو ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر سے وزارت مذہبی امور کو سرکاری حج سکیم کے تحت دو دن میں ایک لاکھ3ہزار603درخواست موصول ہوگئیں ۔سرکاری حج سکیم کے تحت ملک بھر سے پہلے دو دنوں میں الائیڈ بینک میں 10730عازمین
حج نے درخواستیں جمع کروائیں اسی طرح بینک الفلاح میں 1725،بینک آف پنجاب میں 1861، حبیب بینک میں 22061،حبیب میٹرو پولیٹن بینک میں 1024، مسلم لیگ کمرشل بینک میں 27318، میزان بینک میں 10680، نیشنل بینک آف پاکستان میں 7747، یونائیٹڈ بینک میں 17014 اور زرعی ترقیاتی بینک میں 3443عازمین حج نے پہلے دو دنوں میں درخواستیں جمع کروائیں