پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کا فیصلہ سنانے کیلئے سپلیمنٹری کاز لسٹ جاری 

datetime 18  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آئی این پی ) سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کا فیصلہ سنانے کے لئے سپلیمنٹری کاز لسٹ جاری کی گئی جس میں کیس نمبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ لسٹ صرف کیس کے فیصلے کے اعلان کے لئے جاری کی جا رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق معمول کے مطابق سپریم کورٹ میں ہر جمعہ کو آئندہ ہفتے کے لئے مختلف مقدمات کی سماعت کے لئے کاز لسٹ جاری کی جاتی ہے اور اس حوالے سے بینچ

بھی تشکیل دیئے جاتے ہیں تاہم گزشتہ جمعے کو جس معمول کی کاز لسٹ جاری کی گئی تو اس میں پانامہ کیس شامل نہیں تھا ۔ اس کے لئے منگل کو ضمنی کاز لسٹ جاری کی گئی جس میں 2017 کی سپلیمنٹری فہرست نمبر 172، 20 اپریل 2017 بروز جمعرات دن دو سجے صرف فیصلہ سنانے کے لئے کاز لسٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کرنے والے لارجر بینچ کے پانچ جج صاحبان کے نام بھی شامل ہیں ان میں تین آئینی درخواستوں کے حوالے بھی دیئے گئے جن میں پہلی آئینی درخواست عمران احمد خان نیازی بمقابلہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف جب کہ دوسری آئینی پیٹیشن شیخ رشید احمد بمقابلہ وفاق پاکستان ، سیکرٹری قانون و انصاف و پارلیمانی ڈویژن جب کہ تیسری پیٹیشن پانامہ پیپرز سکینڈل وزیر اعظم کی نااہلی کی درخواست امیر جماعت اسلامی سراج الحق بمقابلہ وفاق پاکستان وزارت پارلیمانی امور و دیگر کے ذریعے ضمنی کاز لسٹ میں متعلقہ وکلاء کے نام بھی دیئے گئے ۔ تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے ضمنی کاز لسٹ کے اجراء کے بعد درخواست گزاروں اور مدعا علیان کے حامیوں میں اپنے اپنے حق میں فیصلہ کی چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں ۔سپریم کورٹ کی جانب سے ضمنی کاز لسٹ کے اجراء کے بعد درخواست گزاروں اور مدعا علیان کے حامیوں میں اپنے اپنے حق میں فیصلہ کی چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…