جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاناما کے فیصلے کے بعد حکومت کیا کرے گی؟جاوید چودھری کی حیرت انگیز پیش گوئی

datetime 18  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(جاوید چوہدری)آج برطانوی وزیراعظم نے شیڈول سے تین سال پہلے الیکشن کرانے کااعلان کر دیا‘ برطانیہ میں 7مئی 2015ء کو جنرل الیکشن ہوئے تھے‘ الیکشن میں کنزرویٹو پارٹی نے اکثریت حاصل کی‘ ڈیوڈ کیمرون وزیراعظم بنے‘23 جون 2016ء کو ’’برطانیہ کو یورپی یونین میں رہنا چاہیے یا یونین سے باہر نکل جانا چاہیے‘‘ ۔اس نقطے پر ریفرنڈم ہوا‘ عوام نے وزیراعظم کی رائے کے خلاف ووٹ دے دیا‘ ڈیوڈ

کیمرون نے ریفرنڈم سے اگلے دن اخلاقی دبائو میں استعفیٰ دے دیا‘ تھریسامئے نئی وزیراعظم بنیں‘ یہ اب یورپی یونین کے ساتھ نئے اور تفصیلی مذاکرات کرنا چاہتی ہیں لیکن ان کا خیال ہے ۔اس ایشو پر ہائوس آف کامنز تقسیم ہے‘ ہم جب اس منقسم مینڈیٹ کے ساتھ مذاکرات کیلئے جائیں گے تو یورپی یونین ہمیں کمزور سمجھے گی اور یہ برطانیہ جیسے ملک کی بے عزتی ہے چنانچہ ہمیں مذاکرات کیلئے فریش اورمکمل مینڈیٹ کی ضرورت ہے‘ یہ مینڈیٹ طے کرے گا ہمیں مذاکرات کرنے چاہئیں یا نہیں اور مذاکرات کی نوعیت کیا ہو گی۔آپ جمہوریت کا کمال دیکھئے برطانیہ اتنی معمولی سی بات پر شیڈول سے تین سال پہلے الیکشن کرا رہا ہے اوراس الیکشن پراس کے اربوں پائونڈ خرچ ہو جائیں گے جبکہ آپ اس کے مقابلے میں اپنے حکمرانوں کو دیکھئے یہ ہرصورت میں پانچ سال پورے کرنا چاہتے ہیں‘ خواہ ان پانچ برسوں کے بعد ملک رہے یا نہ رہے‘ ہم بڑے دلچسپ لوگ ہیں‘ ہم لاش کو دیکھ کر شکرادا کرتے ہیں کہ بندہ مر گیا لیکن آنکھ بچ گئی‘ ملک ملک نہ رہا لیکن ہم نے پانچ سال پورے کر لئے‘ ہم اگر جمہوریت کو مائی بات سمجھتے ہیں تو پھر ہمیں جمہوریت کے مائی باپ سے جمہوریت بھی سیکھنی چاہیے‘ ہمیں برطانوی وزیراعظم کی طرح کرسی چھوڑنے کا حوصلہ بھی پیدا کرنا چاہیے لیکن شاید اس ملک میں یہ نہیں ہو سکے گی‘ آپ دیکھ لیجئے گا پرسوں 20 اپریل کو پانامہ

کیس کا فیصلہ آئے گا لیکن حکومت فیصلے کے بعد بھی کرسی نہیں چھوڑے گی‘ یہ فیصلے کی تشریح یا نظرثانی کی اپیل کرے گی۔ہم ایسے کیوں ہیں اور برطانیہ جیسے ملک ویسے کیوں ہیں‘

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…