اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پانامہ کیس کا فیصلہ 20 اپریل کو سنایا جائے گا۔نجی ٹی وی کی مطابق پانامہ کیس کا فیصلہ 20اپریل جمعرات کو دن دو بجے سنایا جائے گا جسے سپریم کورٹ کی کازلسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق
فیصلہ 23 فروری کو محفوظ کیا گیا تھا جبکہ پانامہ کیس کی سماعت پانچ رکنی لارجر بنچ نے کی تھی جس کے سربراہ آصف سعید کھوسہ تھے جبکہ لارجر بنچ میں جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجازالاحسن بھی شامل تھے۔