جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

سادہ ریاضی سوال ۔پاناما لیکس کا فیصلہ کیا ہے؟اعتزاز احسن نے حیرت انگیزپیش گوئی کردی

datetime 18  اپریل‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اورپیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جسٹس عامر رضا خان کے متعلق وزیر داخلہ جھوٹ اور غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں‘ ڈان لیکس کی متفقہ رپورٹ کی چوہدری نثار کی بات سمجھ نہیں آتی یہ لغو بات ہے‘ اس کا

مطلب ہے کہ جسٹس رضا نے پہلے ہی کہہ دیا کہ اگر وہ رپورٹ سے متفق ہوئے تو دستخط کریں گے وگرنہ نہیں‘کوئی جج ایسے کہہ ہی نہیں سکتاکہ اسی کی بات مانی جائے‘ پانامہ لیکس سادہ ریاضی سوال تھا چار دن کارروائی پانچویں دن فیصلہ آ جانا چاہیے تھا ‘ فلیٹس مان لئے دستاویزات لے کر آمد جائز یا ناجائز کوئی دستاویزات نہیں پیش کیں ،فیصلہ نواز شریف خلاف آجانا چاہیے تھا، محفوظ کرلیا گیاہے۔ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ جسٹس رضا خان نے کوئی ایسی بات نہیں کہی ہو گی رپورٹ وہ ہو گی جو میں لکھوں اور مانوں گا تو پھر باقی ممبر کس لئے ہوتے ہیں وزیر داخلہ جھوٹ بول رہے ہیں کیونکہ اگرایسا ہوتو اس کا مطلب ہے کہ باقی ارکان کی رائے کی کوئی حیثیت نہی پھر باقی ممبر رکھنے کی کیا ضرورت تھی ؟س کمیٹی میں اختلاف شدید ہے اور اختلاف پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے‘

وزیر داخلہ جھوٹ اور غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں ۔ پانامہ کے متعلق سوال کے جواب میں اعتز از احسن نے کہا کہ پانامہ کیس سادہ سا ریاضی کا سوال تھا چار دن کی کارروائی کرکے پانچویں دن فیصلہ آ جاناچاہیے تھا ‘نواز شریف اور ان کے خاندان نے فیصلہ کیا کہ فلیٹس ہمارے ہیں ‘ نواز شریف خاندان کو ان فلیٹس کی خریداری کجائز ذرائع آمدن بتاناتھے وہ کوئی ثبوت نہیں دے سکے سوائے دو قطری خطوں کے یہ فیصلہ نواز شریف کے خلاف آجانا چاہیے تھا شاید لوگ سمجھتے ہیں کہ وہاں بھی اختلاف ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…