اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نورین میڈیکل کالج میں اپنے دوستوں کیساتھ تبلیغ اور سہیلیوں کو ہم خیال بنانے کی کوشش کر تی رہی ، نورین لغاری کیس کے تفتیشی ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ کا انکشاف ۔تفصیلات کے مطابق نورین لغاری کیس کے تفتیشی افسر ایس ایس پی حیدر آباد عرفان بلوچ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ نورین لغاری یونیورسٹی میں اپنے دوستوں کیساتھ مل کر تبلیغ اور اپنی سہیلیوں کو
اپنا ہم خیال بنانے کی کوشش کرتی رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ نورین لغاری انتہا پسندانہ خیالات رکھتی تھی اس نے اپنی ایک سہیلی کو بتایا تھا کہ وہ جہاد یوں کیساتھ رابطے میں ہے اور جہاد کیلئے جانا چاہتی ہے ۔واضح رہے کہ حساس اداروں نے دہشتگردوں کی اطلاع پر لاہور کے علاقے پنجاب سوسائٹی میں ایک گھر میں کارروائی کرتے ہوئے نورین لغاری کو پکڑا تھا جس کے ساتھ ایک اور دہشتگرد علی بھی موجود تھا جو مقابلہ میں ہلاک ہو گیا تھا۔