اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے (آج)منگل تک ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھر، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، حیدر آباد، نصیر آباد، مکران،سبی، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، فیصل آباد، لاہور، سرگودھا، ڈی جی خان اور ڈی آئی خان ڈویژن میں شدید گرمی پڑے گی۔فورکاسٹنگ آفیسر عمران احمد صدیقی کے مطابق اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں
میں موسم گرم اور خشک رہیگا جبکہ مالاکنڈ ڈویژن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے تاہم سکھر، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، حیدر آباد، نصیر آباد، مکران،سبی، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان اور ڈی آئی خان ڈویژن میں شدید گرمی پڑے گی۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق لاڑکانہ میں48، رحیم یار خان، سبی، موہنجوداڑو، سکھر47، نورپورتھل، بہاولپور، خانپور، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، پڈعیدن، سکرنڈ، دادو، ڈی جی خان، بہاولنگر46 جبکہ لاہور میں 23، اسلام آباد 14،کراچی 25،پشاور 18، کوئٹہ 10، گلگت 08،چترال 19اور ہنزہ میں 07تک رہنے کا امکان ہے ۔گزشتہ روز سکھر میں ریکارڈ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس سے پہلے 25 اپریل 2000?? میں 46.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔