لاہور(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف نے پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد ایک بار پھر حکومت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے پاناما کا فیصلہ آتے ہی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔قطری شاہی خاندان سے کاروباری شراکت داری اور انہیں
پاکستان میں ٹھیکے دینے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔پی ٹی آئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت نے پاناما کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں قطری شاہی خاندان سے کاروباری شراکت داری تسلیم کی ہے ۔ حکومت کی جانب سے 200 ارب روپے کے ٹھیکے پارٹنر قطری کی کمپنی کو دیے گئے اور اسی چیز کو بنیاد بنا کر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ پارٹی رہنمائوں کواہم ہدایات جاری کردیں