جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اہم وفاقی وزیر نے پاکستان میں خانہ جنگی کے خدشے کا اظہارکردیا،انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 17  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ملک میں پانی کی شدید قلت کا معاملہ پورے ایوان کی کمیٹی کے سپردکردیا ایوان میں باقاعدہ طور پر پانی کی قلت کے معاملہ پر اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی رپورٹ کو زیر بحث لایا گیا، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے پانی کی قلت کے معاملے پر خانہ جنگی کا خدشہ ظاہرکردیا ، بحث میں حصہ لیتے ہوئے تحریک کے محرک سینیٹرمحسن عزیز نے کہا

کہ پاکستان پانی کی قلت والے ممالک میں شامل ہے، پانی کے شدید مسائل کا شکار ہیں، یو این ڈی پی رپورٹ اس صورتحال کی سنگینی کو بیان کرتی ہے۔ پانی کے استعمال میں بے شمار اضافہ ہوا ہے اور اس کی قلت بڑھتی جا رہی ہے۔ پانی کے ذخائر بہت کم ہیں، ہماری پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے جبکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے پاس لمبے عرصے کے لئے پانی کا ذخیرہ موجود ہوتا ہے۔ اس مسئلہ پر توجہ نہ دی گئی تو صورتحال بہت خراب ہو جائے گی۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان میں خراب پانی کی وجہ سے ہیپاٹائٹس پھیل رہا ہے، پانی کی صورتحال پر خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے یا کسی کمیٹی کو یہ معاملہ بھجوایا جائے۔ چیئرمین نے کہا کہ وہ اس بارے میں غور کر کے فیصلہ کریں گے کہ کس کمیٹی کو یہ معاملہ بھجوایا جائے۔ محسن لغاری نے کہا کہ یہ دہشت گردی سے بھی اہم معاملہ ہے، ہم پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں، یہ مسئلہ دن بدن شدید ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا 80 فیصد پانی ان تین چار ماہ میں آتا ہے، ہمیں اس کو سنبھالنے کی ضرورت ہے۔ سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ دنیا میں آئندہ جنگیں پانی پر ہوں گی۔ ہر حکومت نے پانی کے مسئلہ پر مجرمانہ غفلت کی ہے۔ پانی کی تقسیم کا معاہدہ منصفانہ نہیں ہے۔ چھوٹے صوبوں کو پانی کا حصہ نہیں مل رہا۔ 70 فیصد لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔ بلوچستان کے 100 ڈیموں کی

تعمیر کے لئے پیسہ نہیں مل رہا، اس معاملہ پر خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ سردار اعظم موسیٰ خیل نے کہا کہ اس مسئلہ پر توجہ دی جائے۔ سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ پانی کے مسئلہ پر توجہ نہ دی گئی تو مستقبل میں بہت سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان کے پاس صرف 30 دن کے لئے پانی ذخیرہ ہے، ہمیں ڈیم اور آبی ذخائر بنانے چاہئے تھے، ہمیں بڑے اور چھوٹے ڈیم بنانے پر وجہ دینے کی ضرورت ہے۔ سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ نہروں کی لائننگ کی جائے، پینے کے پانی کو صاف بنایا جائے۔ سینیٹر عائشہ رضا نے کہا کہ جس کمیٹی کو بھی یہ معاملہ بھجوایا جائے اسے واٹر سٹریٹجی کے لئے سفارشات مرتب کرنی چاہئیں۔تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پانی کی قلت انتہائی اہم مسئلہ ہے، آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور پانی کم ہو رہا ہے۔ پینے کے پانی کا مسئلہ

بھی شدید ہو رہا ہے، پانی کی قلت کے باعث خانی جنگی ہو سکتی ہے۔ ہمیں مل بیٹھ کر اس مسئلہ کا حل نکالنا چاہئے۔ 40 ہزار کے قریب بچے آلودہ پانی پینے کی وجہ سے مر رہے ہیں۔ آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے جبکہ پانی کم ہو رہا ہے۔ کئی علاقوں میں زمینی پانی بھی کم ہو چکا ہے اور پینے کے پانی کا مسئلہ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1960ء اور 1970ء کی دہائی کے بعد کوئی بڑا ڈیم نہیں بن سکا، پانی کی قلت کے باعث ملک خانہ جنگی کی طرف جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلابوں کی وجہ سے 52 ملین ایکڑ پانی ضائع ہو جاتا ہے جس سے سالانہ 62 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پانی ضائع بھی بہت کیا جاتا ہے۔ منگلا، تربیلا اور چشمہ کے بعد پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے کوئی ڈیم نہ بن سکا۔ دیامر بھاشا ڈیم کی زمین کے حصول کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 30 دن کے پانی کے ذخائر موجود ہیں جو 130 دن ہونے چاہئیں۔ کیلیفورنیا میں بارشیں نہ ہوئیں تو گاڑی دھونے اور باغ کو پانی لگانے پر پابندی لگا دی گئی اور خلاف ورزی کرنے والے کو 5 ہزار ڈالر جرمانہ کیا جاتا ہے لیکن ہمارے ہاں پانی ضائع کیا جا رہا ہے،

لوگ پانی کی کمی کو محسوس نہیں کرتے اور حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کرتے۔ انہوں نے چیئرمین سینیٹ سے درخواست کی کہ آپ ایک ایسا فورم تشکیل دیں کہ جس میں صوبے بھی مل بیٹھ کر فیصلہ کریں اور پاکستان کو اس مشکل صورتحال سے نکالیں جس پر چیئرمین سینیٹ نے معاملہ پورے ایوان کی کمیٹی کو بھجوا دیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…