اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعتراف کیاکہ انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے درخواست کرکے ملاقات کی تھی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی تھی، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اپنی نگرانی میں 2018کے انتخابات کو بالکل صاف اور شفاف کروائیں گے، آرمی چیف سے جنرل (ر) راحیل شریف کی سعودی اتحاد میں تعیناتی پر بھی گفتگو ہوئی۔وہ پیر کو نجی ٹی وی چینل
کو انٹرویو دے رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ میں نے آرمی چیف سے ملاقات میں کہا کہ ہم 2013جیسے انتخابات نہیں ہونے دیں گے،ان سے کہا الیکشن میں نہیں بلکہ صاف اور شفاف انتخابات میں اصلی جمہوریت ہے جس پر آرمی چیف نے یقین دہانی کروائی کے شفاف انتخابات کروانے میں وہ عمران خان کی پوری مدد کریں گے۔عمران خان نے کہاکہ آرمی چیف سے جنرل(ر) راحیل شریف کی سعودی اتحاد میں تعیناتی پر بھی گفتگو ہوئی۔