راولپنڈی (آئی این پی )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی،آپریشنز کے دوران گزشتہ 15سالوں کے دوران اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے اورکالعدم تنظیم کے جماعت الاحرار
کے سرغنہ احسان اللہ احسان نے خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا ہے، دہشتگرد اور ان کے ساتھی کہیں بھی ہوں گے خاتمہ کیا جائے گا۔