گوجرہ (آئی این پی ) وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن 2018 کے انتخابات میں پہلے سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی،2018 میں ملک کو اندھیروں سے نکال کر دم لیں گے،حکومت نے چار سال میں بجلی کے بڑے منصوبے لگائے،نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے،پانامہ کیس کا فیصلہ عوام کی توقعات کے مطابق جلد آنے والا ہے،سی پیک سے پاکستان میں بڑے
پیمانے پر سرمایہ کاری ہورہی ہے۔اتوار کو گوجرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہمسلم لیگ ن 2018 کے انتخابات میں پہلے سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی،مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب ہوگی،نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے،نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018 میں ملک کو اندھیروں سے نکال کر دم لیں گے،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے چار سال میں بجلی کے بڑے منصوبے لگائے،حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے،صحافیوں کی سیکیورٹی اور انشورنس سمیت دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کے دورحکومت میں دہشتگردی کا خاتمہ کیا جارہا ہے،سی پیک سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہورہی ہے،پانامہ کیس کا فیصلہ عوام کی توقعات کے مطابق جلد آنے والا ہے،وزیراعظم نے خود کو خاندان سمیت عدالت میں احتساب کیلئے پیش کیا۔۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کے دورحکومت میں دہشتگردی کا خاتمہ کیا جارہا ہے،سی پیک سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہورہی ہے،پانامہ کیس کا فیصلہ عوام کی توقعات کے مطابق جلد آنے والا ہے،وزیراعظم نے خود کو خاندان سمیت عدالت میں احتساب کیلئے پیش کیا۔۔