جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی خفیہ ایجنسی ’’راُ‘‘کے تین ایجنٹ گرفتار

datetime 14  اپریل‬‮  2017 |

راولا کوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)آزادکشمیرکے علاقے راولاکوٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے تین ایجنٹوں کوگرفتارکرلیاگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے راولا کوٹ میں کارروائی کے دوران عباس پور دھماکے کے ماسٹرمائنڈ سمیت بھارتی خفیہ ایجنسی راکے 3 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔ پاکستان میں بھارتی مداخلت کا ایک اور ثبوت سامنے آیا ہے،آزاد کشمیر پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر خفیہ

اطلاع پر کارروائی کی جس کے نتیجےمیں عباس پور تھانے پر بم دھماکے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ محمد خلیل سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ڈی آئی جی چوہدری سجاد حسین کے مطابق مرکزی ملزم محمد خلیل بھارتی فوج سے رابطے میں تھا اور تفتیش کے دوران تینوں ایجنٹس کا بھارتی فوجی افسران سے رابطوں کا انکشاف ہوا جبکہ مبینہ ملزمان نے 13سے 14مرتبہ ایل او سی سے آر پار جانے کا اعتراف بھی کیا۔ڈی آئی جی چوہدری حسین کا کہنا ہے کہ ملزمان نے27دسمبر 2016کو عباسپور تھانے پر آئی ڈی لگا کر دھماکا کیا اور ملزمان کو دہشت گردی کے واقعہ پر 5لاکھ روپے دئیے جاتے تھے، ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے جس سے ملزمان کا پورا نیٹ ورک پکڑے جانے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کےروزسیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی جانب سے طلب کرنے پربھارتی ہائی کمشنر کی طلبی پر گوتم بمبا والا دفتر خارجہ پہنچے جہاں پر مختلف امورپر گفتگو کی گئی۔ سیکرٹری خارجہ اوربھارتی ہائی کمشنر کے درمیان ملاقات میں پاکستان میں کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر بھارتی ردعمل کے معاملے، لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ حبیب ظاہر کے نیپال سے اغوا اور ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے معاملہ پر بات چیت کی گئی۔۔واضح رہے کہ کلبھوشن یادیوکوپھانسی کی سزاہونے کے بعد پاک بھارت حالا ت مزیدکشیدہ ہوگئے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…