اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکرقومی اسمبلی نے ملک بھر میں میں جاری نیشنل ایکشن پلان کی نگرانی اور عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے 33 رکنی پارلیمانی کمیٹی قائم کر دی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے نیشنل ایکشن پلان کی نگرانی کے لئے 33 رکنی قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی قائم کر دی گئی ۔اس کمیٹی میں عمران خان، فضل الرحمان، نوید قمر، فاروق ستار، پرویز الہٰی، شیخ رشید اور غلام
محمد بلور شامل جبکہ کمیٹی کے سربراہ خود سپیکرقومی اسمبلی ہونگے ۔ کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کونمائندگی دی گئی ہے اور یہ کمیٹی نیشنل ایکشن پلان کومانیٹرکرے گی ،فوجی عدالتوں سے سول عدالتوں کو منتقل ہونے والے مقدمات کا جائزہ لے گی۔قومی سلامتی کے معاملات دیکھے گی اوراپنی مرتب کردہ رپورٹس پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرے گی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے