اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

طالبعلم کا بہیمانہ قتل ! عمران خان شدید برہم ہو گئے ؟ بڑا اعلان کر دیا

datetime 14  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں گستاخی کے الزام پر طلباء کے تشدد سے طالب علم کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جنگل کا قانون ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ میں اس معاملے پر خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سے مسلسل رابطے میں ہوں۔پی

ٹی آئی چیئرمین نے سخت الفاظ میں واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنگل کا قانون ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔انہوںنے کہاکہ طالب علم کی ہلاکت میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی ضروری ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مردان میں پیش آنے والا واقعہ اس بات کی ایک اور مثال ہے کہ کس طرح بڑھتی ہوئی عدم برداشت معاشرے کے تانے بانے کو تباہ کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…