جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

صبح صبح پڑھیں خوشی کی خبر

datetime 14  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کیس کے فیصلے اور 2018 کے انتخابات کا وقت جوں جوں قریب آتا جارہا ہے مسلم لیگ نواز کی جانب سے الیکشن کی تیاریوں کا سلسلہ بھی تیز ہوتا جارہا ہے، اس بات کا اندازہ وفاقی کابینہ کی جانب سے متعدد ووٹرز-دوست اقدامات کی منظوری سے ہوتا ہے جس میں سرکاری نوکریوں کی بحالی، 50000 ملازمین کو مستقل کرنا، گیس کنکشن کی بحالی اور بے گھر افراد کیلئے ہاؤسنگ اسکیمز کا آغاز شامل ہے۔وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات

مریم اورنگزیب کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں کو دی جانے والے بریفنگ یہ تجویز دیتی ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس کے دوران معمول کے امور پر بھی فیصلے کیے جن میں حج پالیسی، منشیات ایکٹ میں ترمیم اور ملک کے 3 اہم ہوائی اڈوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنا شامل ہے۔اس کے علاوہ معاشی تعاون کمیٹی کے فیصلے کو توثیق دی گئی جبکہ مختلف نوعیت کے 20 سے زائد ایم او یوز پر دستخط کی منظوری بھی دی گئی۔وفاقی وزیر کے مطابق کابینہ نے بھرتی کی پالیسی میں ترمیم کی منظوری دی ہے تاکہ سرکاری نوکریوں کیلئے ‘میرٹ کے مطابق بھرتیوں کو یقینی بنایا جاسکے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پالیسی کی منظوری دی جاچکی ہے اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے، جو عارضی یا کنٹریکٹ کے تحت کام کررہے ہیں، کو عمر کی حد بندی میں چھوٹ فراہم کی جائے گی۔گریڈ ایک سے گریڈ 15 تک کی نوکریوں کیلئے شمولیت / ریگولرائزیشن کا معاملہ متعلقہ وزارتیں اور ایجنسیاں براہ راست دیکھیں گی جبکہ گریڈ 16 سے 17 کے افسران کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کے ذریعے بھرتی کیا جائے گا۔وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس اسکیم کے تحت ان 50000 افراد کو ضم کیا جاسکے گا جو سرکاری نوکریوں پر پابندی کے باعث ریگولر نہیں ہوسکے اور ایڈ ہاک کی بنیاد پر کام

کرنے والے ایسے افراد بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے جن کی عمر حد پار کرچکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ڈاکٹر عبداللہ مالک کی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے رکن کے طور پر تقرری کی منظوری دے دی ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے آئی اڈوں اور ان کی متعلقہ سہولیات کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کی منظوری بھی دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ عالمی طور پر

رائج طریقہ کار ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) جیسی ایجنسیاں ریگولیٹر کے طور پر کام کرتی ہیں اور بہتر سہولت کیلئے متعلقہ سروس نجی کمپنیاں آپریٹ کرتی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ہوائی اڈوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ انتظامی اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنائے گا اور سی اے اے کا اس میں ایک ریگولیٹر کا کردار برقرار رہے گا۔وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے

اجلاس میں حج پالیسی 2017 کی منظوری بھی دی گئی۔گذشتہ سال حجاج کو اطمینان بخش سہولیات کی فراہمی پر وزارت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ حجاج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حج کے کوٹے میں زیادہ سے زیادہ سرکاری حصہ رکھا گیا ہے جبکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو ہدایت دی گئی ہے کہ کرائے

میں اضافہ نہ کرے۔ان کا مزید کہنا تھا وزیراعظم نے حج اخراجات میں کسی بھی اضافے کو مسترد کیا اور وزارت کو ہدایت دی کہ حجاج کو ٹرانسپورٹ کے لیے جدید بسوں کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔رواں برس پاکستان کے حج کوٹے میں اضافہ کرتے ہوئے درخواستوں کی تعداد کو بڑھا کر 1 لاکھ 79 ہزار 210 کردیا گیا ہے۔اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے نئی گیس اسکیموں پر پابندی اٹھانے کی منظوری بھی دی۔مریم اورنگزیب

کا کہنا تھا کہ ملک میں ایل این جی ٹرمینل 2015 سے فعال ہے اور بہترین پیداوار کررہا ہے جبکہ ایل این جی اور آر ایل این جی تعداد میں خاصا ہوگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گیس کنکشنز پر پابندی کے خاتمے سے ملک میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔وزیر اعظم نواز شریف نے پابندی میں نرمی کرتے ہوئے گذشتہ برس مئی کے بعد سے بااثر سیاستدانوں اور وفاقی وزراء کے 55 حلقوں میں گیس کنکشن فراہم کرنے کی منظوری دی

تھی۔وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کم آمدنی والے طبقات کے لیے ہاؤسنگ اسکیم شروع کرنے کے منصوبے پر کابینہ کمیٹی تشکیل دی گئی، یہ کمیٹی 10 روز بعد ہونے والے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت غریب طبقے کو رہائش کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…