اسلام آباد (این این آئی) عزیر بلوچ کے خلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائیجانے کے فیصلے کو تجزیہ کاروں نے دہشت گردی کے خلاف اہم پیش رفت قراردیدیا ہے ۔دفاعی تجزیہ کار شہزاد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ عزیر بلوچ کی نشاندہی پر ہی کلبھوشن کی گرفتاری عمل میں آئی ہو۔
معروف تجزیہ کار مظہر عباس نے بتایا کہ کلبھوشن کاکیس توملٹری کورٹ میں شاید تین ماہ چلا لیکن عزیربلوچ سے متعلق ایک سے ڈیڑھ ماہ میں فیصلے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ عزیربلوچ کا فوج کی تحویل میں جانا اس بات کا اشارہ ہے کہ اداروں کے پاس عزیر بلوچ کے خلاف ملک دشمنوں سے رابطے کی سنجیدہ معلومات موجود ہیں ۔