پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

قبل از وقت انتخابات ہونگے،پانامہ لیکس کا فیصلہ کیا ہوگا؟جسٹس ( ر) وجیہہ الدین نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 9  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) عام لوگ اتحاد پارٹی کے سربراہ اورجسٹس ( ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ مجھے انتخابات 2017 میں ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں‘مردم شماری شفاف نہیں ہوسکتی اس لیے کہ اس حوالے سے(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان مک مکا ہے‘ پانامہ لیک کا فیصلہ فارمولے کے تحت آسکتا ہے ‘ دونوں سیاسی پارٹیاں مطمئن ہوجائیں اور دونوں پارٹیوں میں سے ہر جماعت یہ سمجھے کہ فتح اسکی ہوئی ہے۔ اپنے ایک انٹر

ویو میں عام لوگ اتحاد پارٹی کے سربراہ اورجسٹس ( ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ ہماری بنائی ہوئی سیاسی پارٹی وقت کی ضرورت ہے جب ہماری جماعت اقتدار میں آئے گی تو ہم چپڑاسی کو ایک لاکھ روپے تنخواہ دیں گے اور عام لوگوں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا ، سرکاری ملازمین و افسران کے بچے ملک سے باہر نہیں بلکہ اپنے ملک کے سرکاری اور عام اسکولوں میں تعلیم حاصل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں جاری مردم شماری آزادانہ اور منصفابہ طریقے سے ہوئی تو شہری آبادی کا تناسب 60فیصد دیہی 40 فیصد ہوگا‘ساری دنیا میں دیہی آبادی کا رخ شہروں کی جانب ہے جہاں تک کراچی شہر کی بات ہے تو یہاں چند سالوں میں آبادی میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے، چھوٹے صوبوں کی آبادی میں اضافے کی وجہ سے پنجاب کو خطرہ ہے کہ اس کی آبادی میں کمی آئی ہے ۔  انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں جاری مردم شماری آزادانہ اور منصفابہ طریقے سے ہوئی تو شہری آبادی کا تناسب 60فیصد دیہی 40 فیصد ہوگا‘ساری دنیا میں دیہی آبادی کا رخ شہروں کی جانب ہے جہاں تک کراچی شہر کی بات ہے تو یہاں چند سالوں میں آبادی جہاں تک کراچی شہر کی بات ہے تو یہاں چند سالوں میں آبادی میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے، چھوٹے صوبوں کی آبادی میں اضافے کی وجہ سے پنجاب کو خطرہ ہے کہ اس کی آبادی میں کمی آئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…