ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

نواز ، زرداری ملاقات میں کیا ہونے جا رہا ہے ؟، سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 9  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آصف زرداری اور نواز شریف کی صورتحال اس شعر کے مصداق ہے کہ ’’آئوعندلیب کریں مل کر آہ و زاریاں‘‘، پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین جلد نواز شریف پر پھٹنے والے ہیں ، ملک میں افراتفری شروع ہو چکی جو تھمے گی نہیں،

سینئر صحافی و تجزیہ کارڈاکٹر شاہد مسعود کا نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نےنجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نواز شریف پر پھٹ پڑیں گے اور کہیں گے کہ آپ نے مجھے پاکستان کیوں بلوایا ، میرے تمام مہرے پیٹ دئیے گئے ہیں، ڈاکٹر عاصم ہسپتال میں پڑے ہیں، شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے،میرے تین ساتھی گرفتار ہو چکے،میں تو مریم بیٹی کی ٹویٹ پڑھ کر پاکستان آیا تھا اور آپ نے کہا تھا کہ راحیل شریف چلے گئے ہیں، خزائیں چلی گئی ہیں اور بہاریں آگئی ہیں، چار ماہ سے کچھ نہیں ہو رہا ۔ جس پر میاں نواز شریف آصف زرداری کو جواب دیں گے کہ میں خود پھنس گیا ہوں ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کی حالت اس شعر کے مـصرعہ کے مصداق ہے کہ’’آئو عندلیب کریں مل کر آہ و زاریاں‘‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں رہنمائوں کو اس وقت صورتحال سمجھ نہیں آرہی جس سے افراتفری پیدا ہونے کا خدشہ ہے جو کہ کراچی سے شروع ہو چکی ہے جہاں بازار بندہونا شروع ہو چکے ہیں اور مظاہرے ہو رہے ہیں اور ایک مرتبہ افراتفری شروع ہوئی تو وہ تھمے گی نہیں بلکہ پھیلتی چلی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…