کراچی (ین این آئی) گڑھی خدا بخش میں مزار کے احاطے میں فاتحہ خوانی کے دوران شہید بھٹو گروپ اور پیپلز پارٹی کے کارکن آپس میں دست و گریباں ہوگئے، ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی، معاملہ بڑھا تو مزار کی انتظامیہ آئی اور بیچ بچائو کرایا۔ گڑھی خدا بخش میں پولیس اہلکاروں کیلئے کھانے کی موبائل پہنچی تو جیالوں سے رہا نہ گیا اور اس پر دیوانوں کی طرح ٹوٹ پڑے، پولیس موبائل کے ڈرائیور نے گاڑی بھگائی
لیکن پی پی کارکن پیچھے پیچھے پہنچ گئے اور اسے چاروں طرف سے گھیر کر کھانا لوٹ لیا، چھینا جھپٹی میں کسی کو کھانا ملا کسی کو نہیں، پولیس اہلکار بھی منہ تکتے رہ گئے۔ این این آئی کے مطابق بدترین دھکم پیل بھی ہوئی، بعض کارکن معمولی زخمی بھی ہوئے۔جس کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کےلئے لایاگیاکھانادونوں گروپوں کی لڑائی کی نظرہوگیااورجیالوں نے پولیس والوں کاساراکھاناخودہی کھاگئے