اسلام آباد(نیوزڈیسک)آج رات سے صبح تک ہوشیار رہیں،محکمہ موسمیات نے سنگین پیش گوئی کردی،سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں،درخت اورسائن بورڈ گرنے سمیت کسی بھی قسم کے حادثات رونما ہوسکتے ہیں، محکمہ موسمیات نے عوام کو خبر دار کردیا،
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ، آج رات سے کل تک ملک کے مختلف حصوں میں ایک سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں گی جس کے باعث بڑے درخت بھی گر سکتے ہیں، عوام محتاط رہیں۔ ڈی جی میٹریالوجی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، آج رات سے کل اسلام آباد سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں کسی بھی وقت طوفانی ہواہیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ طوفان کے باعث بڑے بڑے درخت اور بل بورڈز اکھڑ سکتے ہیں لہٰذا عوام محتاط رہیں۔ڈائریکٹر جنرل موسمیات نے بتایا کہ بارش کا یہ سلسلہ شمالی علاقہ جات میں جمعہ کے روز تک جاری رہے گا۔