لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے خود کو فوجی وین کے قریب دھماکے سے اڑالیا۔مانا والا چوک پر ہونے والے اس دھماکے کو ابتدائی طور پر وین میں سلینڈر دھماکا قرار دیا گیا تھا تاہم سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا خودکش تھا جس میں مردم شماری کی ٹیم کو نشانہ بنایا گیا۔خیال رہے کہ طویل تاخیر اور کئی سیاسی و انتظامی پیچیدگیوں کا سامنا کرنے کے بعد ملک میں
19 سال بعد 15 مارچ سے مردم شماری کا آغاز ہوا ہے۔مردم شماری کا پہلا مرحلہ 15 اپریل تک مکمل ہوجائے گا، جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 25 اپریل سے ہوگا جو 25 مئی تک جاری رہے گا۔پہلے مرحلے میں ملک کے 63 اضلاع میں ہونے والی مردم شماری میں 1 لاکھ 75 ہزار فوجی اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے، جو شمار کرنے کے ساتھ ساتھ سروے کرنے والے عملے کو سیکیورٹی فراہم کرنے پر مامور ہیں۔