منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

آرمی چیف سے ملاقات کس کی خواہش تھی ؟ پی ٹی آئی ترجمان نے حقیقت سے آگاہ کر دیا

datetime 5  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان نعیم الحق نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ ہفتے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات خود چیئرمین عمران خان کی اپنی خواہش تھی۔ایک انٹرویو میں نعیم الحق نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان آرمی چیف سے ملنے کے خواہاں تھے ٗیہ ملاقات کافی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں دہشت گردی سمیت پاک ٗافغان سرحد کی حالیہ بندش

اور دیگر معاملات زیر بحث آئے تاہم انھوں نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ عمران خان کی ملاقات کے پیچھے ان کا کوئی مقصد تھا ٗ نعیم الحق نے کہاکہ جب پاک افغان سرحد بند ہوئی تب ہی پی ٹی آئی چیئرمین نے آرمی چیف سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔اس سوال پر کہ کیا اس ملاقات میں پاناما لیکس اور سپریم کورٹ کے متوقع فیصلے پر بھی تبادلہ خیال ہوا؟ نعیم الحق نے جواب دیا کہ اس حوالے سے صرف مختصر بات چیت ہوئی تاہم کوئی تفصیلی گفتگو نہیں ہوئی اور نہ ہی ان کے پاس اس کی کوئی تفصیلات موجود ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما شہریار آفریدی نے واضح کیا کہ سرحدی معاملات اور فاٹا اصلاحات پر فوج کے ساتھ رابطے میں رہنا کوئی غلط بات نہیں لہذا عمران خان کی ملاقات کو کسی اور زاویئے سے نہ دیکھا جائے۔انھوں نے کہا کہ ملکی حالات اور نیشنل ایکشن پلان کے سلسلے میں آرمی چیف سے ملاقات کرنا سب کیلئے ضروری ہے اور اس میں کوئی دو رائے نہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے ماضی میں امپائر کی انگلی کے تاثر کو بھی رَد کیا اور کہا کہ فوج کے سربراہ سے ملنے میں کسی کو بھی خوف نہیں ہونا چاہیے۔انہوںنے کہاہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ لوگ اس ملاقات پر اتنا شور کیوں مچا رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…