لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے مر کزی وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ والوں کی کر پشن پکڑی جا چکی ہے دیکھتے ہیں پانامہ کا اب کیا فیصلہ آتا ہے قطری خط حکمرانوں کیلئے فائدہ نہیں نقصان مند ہی ثابت ہوگا ‘آئندہ عام انتخابات میں تحر یک انصاف کا مقابلہ سب سے ہوگا اور مخالفین کو سر پر ائز دیں گے ۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قر یشی نے کہا کہ پانامہ کیس میں (ن)
لیگ والوں کی کر پشن کے خلاف ایک نہیں درجنوں ثبوت دے چکے ہیں اور قطری خط بھی حکمرانوں کی کر پشن کو بچانے کا منہ بولتا ثبوت ہے اس لیے سپر یم کورٹ کا فیصلہ یقینی طور پر کر پشن کے خلاف ہی آئیگااور کر پشن کر نیوالوں کو اپنی لوٹ مار کا حساب دینا پڑ یگا ۔ تحر یک انصاف عام انتخابات کیلئے ہر وقت تیار ہے اور ہم متحد ہو کر ہی انتخابی میدان میں آئیں گے اور تمام سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم ہی دیا جائیگا ۔