اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں بلین ٹری سونامی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے بلین ٹری پروجیکٹ سے پاکستان کیلئے مثال قائم کی ، بلین ٹری منصوبے میں 83 فیصد کامیابی حاصل کرلی ، 80 کروڑ درخت لگا چکے ہیں ، رواں سال منصوبہ مکمل ہوجائیگا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ٹمبر مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ،60 ہزار کینال زمین ٹمبر مافیا سے واگزار کرائی ، ملک میں سزا
اور جزا کا قانون بہت ضروری ہے ،بلین ٹری منصوبے پر خیبرپختونخوا کو عالمی سطح پر سراہا گیا، وفاقی حکومت نے ہمارے پریشر میں آکر 5 سال میں 10 کروڑ درخت لگانے کااعلان کیا منصوبے کا دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلائیں گے۔آرمی چیف سے ملاقات سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جنرل قمر باجوہ پاکستان کی جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی۔