اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے سوموار سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے باعث گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوموار سے جمعرات کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیرجبکہ منگل اور
بدھ کے روز مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔فورکاسٹنگ آفیسر حارث بن نسیم کے مطابق سوموار سے بدھ کے دوران راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ڈویڑن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں تیز ہواؤں ٗآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ سوموار ٗمنگل کے روز کوئٹہ، ڑوب، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواو191ں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔منگل سے جمعرات کے دوران راولپنڈی ٗ اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور چند مقامات پر ڑالہ باری کا بھی امکان ہے۔اس دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر ڑالہ باری کا بھی امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا ، بالائی پنجاب (راولپنڈی ، سرگودھا،فیصل آباد )، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ، ژوب ، ڈیرہ غازی خان ، ملتان، ساہیوال میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی ڈویژن فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواو191ں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہوئی۔