اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قابل اعتراض نشر کرنے پر پیمرا نے جیونیوز کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ پر پانچ دن کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق پیمرا نے ٹوئٹر پر اپنے آفیشل پیج پر پریس ریلیز کی جس میں پروگرام پر پابندی عائد کرنے کے بارے بتایا گیا۔پیمرا کی طرف سے جاری کی جانیوالی پریس ریلیز میں لکھا گیا کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)نے جیو نیوز کے مارننگ شو’جیو پاکستان‘
میں غیر مناسب اور قابل اعتراض مناظر دکھانے پر،مذکورہ پروگرام کو پانچ روز کیلئے معطل اور چینل پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔’جیوپاکستان‘ پروگرام پر پابندی کا آغاز 3 اپریل 2017 ء صبح 9 بجے سے ہوگا جو کہ 7 اپریل 2017 ء رات 12 بجے تک برقرار رہے گی۔پیمرا کی طرف سے کیا جانیوال فیصلہ پیمرا آرڈیننس 2002 ء کے ترمیمی ایکٹ 2007 ء کی دفعات 27 اور29 کے تحت کیا گیا ہے۔