ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعلی پنجاب نے لاہورمیں اپنی تقریب میں ایک ایسی ویڈیوکاکلپ چلوا دیاکہ سب کی آنکھیں آبدیدہ ہوگئیں ،شہبازشریف کادبنگ اعلان

datetime 30  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اپنی تقریر شروع کرنے سے قبل ایوان اقبال میں نصب سکرینوں پر ایک معذور بچی کرن اشتیاق کے بارے میں سماء ٹی وی چینل پر نشر ہونے والا خصوصی کلپ چلوایا، ہاتھ پاؤں سے محروم یہ بچی آگے تعلیم حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے مدد کی اپیل کرتی ہے۔جس کودیکھ کروہاں پرموجود حاضرین آبدیدہ ہوگئے۔اس موقع

پروزیراعلیٰ نے اپنی تقریر میں کرن اشتیاق کا خصوصی طو رپر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس بچی کے والد انتہائی غریب ہیں ۔ مجھے گزشتہ روز یہ ویڈیو کلپ ملا جس پر میں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کمشنر بہاولپور اور صوبائی وزیر کو معذور بچی کرن اشتیاق کے گھر بھجوایا اور آج معذور بچی کرن اشتیاق کا بینک اکاؤنٹ کھل گیا ہے جس میں 7 لاکھ روپے جمع کرا دیئے گئے ہیں جبکہ کرن اشتیاق کو سواری بھی فراہم کردی گئی ہے تاکہ اسے آنے جانے میں مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کرن اشتیاق کو نہ صرف مفت تعلیم دی جائے گی بلکہ علاج معالجہ بھی مکمل طور پر فری ہوگا۔ 7 لاکھ روپے بچی کے اکاؤنٹ میں موجود رہیں گے تاکہ زندگی کے اندھے تھپیڑے اس بچی کی راہ میں آئندہ حائل نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بچی جب تک پڑھنا چاہے، پنجاب حکومت اس کیلئے ہر طرح کے وسائل فراہم کرے گی۔ انہو ں نے کہا کہ اس طرح کی سینکڑوں نہیں ہزاروں مثالیں موجو دہیں کہ قوم کے ذہین بچے اور بچیاں محض وسائل کی کمی کے باعث تعلیم سے محروم ہیں لیکن ہم اپنے ان بچوں کو تعلیم دلانے کیلئے وسائل کی کمی آڑے نہیں آنے دیں گے۔انہو ں نے کہا کہ اس طرح کی سینکڑوں نہیں ہزاروں مثالیں موجو دہیں کہ قوم کے ذہین بچے اور بچیاں محض وسائل کی کمی کے باعث تعلیم سے محروم ہیں لیکن ہم اپنے ان بچوں کو تعلیم دلانے کیلئے وسائل کی کمی آڑے نہیں آنے دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…