اسلام آباد (آن لائن) نواز شریف حکومت کا طارق کھوسہ کو ڈپٹی چیئر مین نیب کے عہدہ کی پیشکش .نواز شریف حکومت ڈپٹی چیئر مین کے عہدہ پر سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے طارق کھوسہ کو تعینات کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ طارق کھوسہ ملک میں دیانتدار اور شفاف کردار کے مالک افسر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ ایک اعلیٰ حکومتی ذرائع نے آن لائن کو آگاہ کیا ہے کہ حکومت طارق کھوسہ کو ڈپٹی چیئرمین نیب کے عہدہ کی پیشکش کرنے والی ہے۔
ڈپٹی چیئر مین نیب امتیاز تاجوری کوکرپشن مقدمہ درج ہونے پر حکومت نے انہیں ڈپٹی چیئر مین کے عہدہ سے الگ کر دیا تھا۔ یاد رہے کہ طارق کھوسہ پانامہ مقدمہ کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے 5رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس آصف کھوسہ کے بھائی ہیں۔ کھوسہ برادران کا تیسرے بھائی ناصر کھوسہ بھی بیوروکریٹ رہ چکے ہیں۔ وہ شہباز شریف دور میں چیف سیکرٹری پنجاب خدمات سر انجام دے رکھی ہیں اور آج کل ورلڈ بینک میں جاب کر رہے ہیں جبکہ طارق کھوسہ اقوام متحدہ کے ادارہ سے منسلک ہیں طارق کھوسہ وفاقی سیکرٹری نارکوٹکس بھی رہ چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی دور حکومت میں طارق کھوسہ نے اربوں روپے کی کرپشن کے وائٹ کالر جرائم کا کھوج لگایا تھا جس پر زرداری حکومت نے انہیں ایف آئی اے سے علیحدہ کر دیا تھا۔وہ شہباز شریف دور میں چیف سیکرٹری پنجاب خدمات سر انجام دے رکھی ہیں اور آج کل ورلڈ بینک میں جاب کر رہے ہیں جبکہ طارق کھوسہ اقوام متحدہ کے ادارہ سے منسلک ہیں طارق کھوسہ وفاقی سیکرٹری نارکوٹکس بھی رہ چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی دور حکومت میں طارق کھوسہ نے اربوں روپے کی کرپشن کے وائٹ کالر جرائم کا کھوج لگایا تھا جس پر زرداری حکومت نے انہیں ایف آئی اے سے علیحدہ کر دیا تھا۔