اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کے حویلیاں کے قریب حادثے کاشکارہونےوالے طیارے کے بلیک باکس کی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں اس بدقسمت طیارے کاانجن خراب ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق سی اے اے کے سیکرٹری عرفان الہی نے کہاہے کہ حویلیاں کے قریب حادثے کاشکارہونے والے طیارے کاانجن مزید تحقیقات کےلئے کینیڈابجھوادیاگیاہے۔عرفان الہی نے سینیٹ کی قوائد وضوابط کمیٹی
کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ بدقسمت طیارے کاایک انجن دوران پروازخراب ہوگیاتھااوراس کاعملے کوبھی علم ہوچکاتھااوراس کے بارے میں عملے نے آپس میں گفتگوبھی کی اوربعد میں عملے نے ایمرجنسی کال کے ذریعے طیارے کا انجن خراب ہونے کی اطلاع کنڑول روم کودی تھی۔انہوں نے کہاکہ اب طیارے کاانجن کینیڈابھجوادیاگیاہے اوراس کے بارے میں حتمی رپورٹ تین ماہ تک آجائے گی