پاک افغان بارڈر 32 روز بعد کھول دیا گیا،نئے طریقہ کارپرعملدرآمد شروع

21  مارچ‬‮  2017

پشاور(آئی این پی )وزیراعظم نواز شریف کے حکم پر 32 روز سے بند طورخم بارڈر پر پاک افغان سرحد کو کھول دیا گیا جس کے بعد تجارتی ٹرکوں کی آمد و رفت شروع ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت پاک افغان سرحد کو فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جس کے بعد 32 روز سے بند پاک افغان سرحد کو کھول دیا گیا ، صبح 7 بجے

طورخم سرحد کھلنے پر دونوں ملکوں کے درمیان آمد و رفت شروع ہو گئی، جمرود میں پھنسے کنٹینرز طورخم کی طرف جانا شروع ہو گئے جب کہ سرحد کھلنے پر ڈرائیورزکی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ۔ باب دوستی پر تجارتی ٹرکوں کی کلیئرنس کے لیے کسٹم عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، سرحد پر ویزہ کی سختی سے پابندی کی جارہی ہے اور مکمل سفری دستاویزات کو چیک کرکے سرحد پار کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…