جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو کس نے پھنسوایا؟ ’’ان صاحب کو چاہئے اب یہ سچ بھی اگل دیں‘‘

datetime 20  مارچ‬‮  2017 |

لاہور(آن لائن)امریکہ میں قید بے گناہی کا شکار ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ حسین حقانی یہ سچ بھی اْگل دیں کہ عافیہ بے قصور ہے اور انہوں نے ہی امریکیوں کو خوش کرنے کی خاطر عافیہ کو جھوٹے مقدمے میں پھنسوایا۔ حسین حقانی اور شکیل آفریدی غدار وطن اور سخت سزا کے مستحق ہیں۔ عوام کا پیمانہ صبرلبریز ہورہا ہے۔ عافیہ کی واپسی میں تاخیرسے اشتعال بڑھ گیا تو اسے ہم بھی روک نہ سکیں گے۔چیف جسٹس سندھ، سابق گورنر پنجاب اور سابق وزیراعظم کے مغوی

بیٹے رہا ہوگئے، عافیہ نہیں آئی۔ لاہور پریس کلب میں سیاسی و سماجی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ شکیل آفرید ی کو بھی اگر ریمنڈڈیوس کی طرح ملک سے فرار کروادیا گیا اور عافیہ نہیں آئی تو حکمرانوں کی غداری کے خلاف عوام سڑکوں پر ہوں گے۔ جمہوریت کی دعویدار حکومت نے ڈاکٹر عافیہ کو بھلا دیا۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ قوم کی بیٹی کو واپس لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ مزید تاخیر کی صورت میں عوام مشتعل ہوکر سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…