اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ـصاحبزادی مریم نواز کی قطری شہزادی سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، سوشل میڈیا پر سرکاری حیثیت میں سرگرمیوں پر تنقید کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی امیر قطر کے والدشیخ حمد بن خلیفہ الثانی اور قطری شہزادی دانا بنت حمد بن خلیفہ الثانی سمیت
قطری شاہی خاندان سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں دختر اول نے قطری شہزادی شیخا دانا بنت حمد بن خلیفہ الثانی سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخا دانا بنت حمد سے ملاقات اعزاز ہے ، وہ اہم امور مملکت میں اپنے والد کی معاون کا کردار ادا کرتی ہیں۔ مریم نواز کی قطری شاہی خاندان سے ملاقات پر سوشل میڈیا پر ان پر تنقید کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے جس میں سوشل میڈیا صارفین مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے سوال کر رہے ہیں کہ مریم نواز اہم غیر ملکی شخصیات سے کس سرکاری حیـثیت میں ملاقاتیں کر رہی ہیں۔