راولپنڈی(آئی این پی)آپریشن ردالفساد کے تحت پنجاب پولیس ‘ رینجرز اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کیا اور 46 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ جن میں 11 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ ملزمان سے اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا گیا۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپرشن ردالفساد
کے تحت پنجاب پولیس ‘ رینجرز اور حساس اداروں نے ڈی جی خان ‘ لاہور ‘ راولپنڈی ‘ اسلام آباد ‘ سیالکوٹ ‘ شکر گڑھ ‘ اٹک ‘ جھنگ اور شیخوپورہ میں پولیس ‘ رینجرز اور حساس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کر کے 11 افغان باشندوں سمیت 46 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا