اتوار‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2024 

شہبازشریف ایک مرتبہ پھرتما م وزرااعلی پربازی لے گئے ،اہم ترین شعبے میں پنجاب کاپہلانمبر

datetime 16  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزارت تعلیم کے ادارے اکیڈمی آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ کی جانب سے جاری کردہ پاکستان اور چاروں صوبوں کے تعلیمی اعداد و شمار کی رپورٹ 2015-16ء کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رپورٹ میں پیش کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق

پنجاب حکومت نے تعلیم کے شعبہ میں پاکستان کی تمام اکائیوں پر سبقت لی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے تعلیم کے میدان میں پنجاب کی حکومت کی شاندار کارکردگی پر پوری ٹیم کو مبارکباد اور شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے سکولوں میں اربوںروپے سے عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی ہے اور گزشتہ تین سال کے دوران پنجاب حکومت کے اقدامات سے سکولوں میں شرح داخلہ میں نمایاں اضافہ اور ڈراپ آؤٹ کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانے پر فوکس کرنا ہے اور اس ضمن میں تسلسل کے ساتھ پائیدار بنیادوں پر اقدامات جاری رکھنا ہوں گے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں ہر سطح پر میرٹ پالیسی اپنائی گئی ہے۔ سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لئے گزشتہ 8 برس کے دوران 2 لاکھ سے زائد باصلاحیت ٹیچرمیرٹ پر بھرتی کئے گئے ہیں۔ سکولوں میں ہزاروں اضافی کمروں کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے جاری ہے جبکہ مارچ 2018ء تک صوبے کے تمام سکولوں کی چاردیواری کا کام مکمل ہو جائے گا۔ بجلی سے محروم سکولوں کو سولر پینلز کے ذریعے روشن کرنے کا پروگرام مرتب کیا گیا ہے ۔ ’’خادم پنجاب اجالا پروگرام‘‘ کے تحت 20 ہزارسکولوں کو روشن کیا جائے گا جبکہ صوبے کے تمام سکولوں میں ٹیبلٹس کی فراہمی کا پروگرام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں

پر کام کرنے والے بچوں کے ہاتھ میں قلم اور کتاب دی گئی ہے۔83 ہزار بچوں کو چائلڈ لیبر سے نکال کر سکولوں میںداخل کرایا گیا ہے ۔ گارا اور مٹی ان معصوم ہاتھوں کا مقدر نہیں اورآج قوم کے یہ بچے پنجاب حکومت کا وظیفہ بھی حاصل کر رہے ہیں اور علم بھی۔ وزیراعلیٰ نے فروغ تعلیم کے لئے کئے گئے فیصلوں پر سوفیصد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سروے رپورٹ کے نتائج حوصلہ افزاء ہیں تا ہم اس کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے۔ اجلاس میں سکولوں میں انرولمنٹ بڑھانے کے لئے متعدد تجاویز اور سفارشات کی بھی منظوری دی گئی۔ صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خان ، صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، مشیر ڈاکٹر عمر سیف ، معاون خصوصی ملک محمد احمد خان ، چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ایم پی اے انجینئر قمر الا سلام راجہ ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ، وائس چیئرمین پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ، متعلقہ حکام اور ماہرین تعلیم نے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



وہ جس نے انگلیوں کوآنکھیں بنا لیا


وہ بچپن میں حادثے کا شکار ہوگیا‘جان بچ گئی مگر…

مبارک ہو

مغل بادشاہ ازبکستان کے علاقے فرغانہ سے ہندوستان…

میڈم بڑا مینڈک پکڑیں

برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…