لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں سرکاری تعلیمی اداروں میں ایسی طالبات جو حجاب میں آئیں گی ان کوامتحانات میں 5اضافی نمبردیئے جائیں گے ۔پنجاب حکومت کے اس فیصلے کے بارے میں مختلف ٹی وی چینلوں پرخبریں جبکہ سوشل میڈیاپربھی ایسی ویڈیوزوائرل ہوئیں کہ پنجاب حکومت کی طرف سے حجاب کوفروغ دینے کےلئے یہ اہم اقدام کیاگیاہے تاہم دوسری طرف پنجا ب حکومت نےسرکاری تعلیمی
اداروں میں حجاب کی وجہ سے امتحانات میں 5اضافی نمبردینے کے حوالے سے خبروں کی تردید کی ہے اورکہاہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری تعلیمی ادارو ں میں امتحانات میں اس طرح اضافی نمبردینے کی کوئی تجویزیافیصلہ نہیں کیاگیااورایسی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے بلکہ تعلیمی اداروں میں صرف میرٹ کوہی بنیادبناکرتمام فیصلے کئے جارہے ہیں اورآئندہ بھی میر ٹ کوہی بنیادبنایاجائے گا۔