کالاباغ ڈیم کے بعد ایک اور نئے بڑے ڈیم کو تباہی کا سبب قراردیدیاگیا،اہم رکن اسمبلی کے سنگین الزامات

13  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی )پارلیمانی سیکرٹری تعلیم و رکن قومی اسمبلی نذیر خان نے کہا ہے کہ کرم تنگی ڈیم شمالی وزیرستان کے لئے تباہی کا سبب بنے گا ، وزیر اعظم نواز شریف 3 دفعہ میرے خواب میں آئے جس پر (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کی تاہم فاٹا سیکرٹریٹ اور پولیٹیکل انتظامیہ نے وزیر اعظم کو دھوکے میں رکھ کر کرم تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھوا دیا ۔ لکی مروت کے ہمایوں برادران کو خوش کرنے کے لئے شمالی

وزیرستان کو تباہ کیا جا رہا ہے ، خدارا کرم تنگی ڈیم نہ بنایا جائے ، اپنی قوم کو تباہی سے بچانے کے لئے احتجاج جاری رکھوں گا ۔ وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے کی آبادی5 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے اگر علاقے میں کرم تنگی ڈیم بن گیا تو ان پانچ لاکھ افراد کے گھر فصلیں اجڑ جائیں گی ۔ میں آزاد حیثیت سے انتخاب لڑ کر کامیاب ہوا ۔ وزیر اعظم نواز شریف سے محبت کی وجہ سے (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کی ۔ وزیر اعظم نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا میرے خواب میں 3 مرتبہ آئے تو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی تاہم کرم تنگی ڈیم پر نہ مجھے اور نہی ہی میری قوم کو اعتماد میں لیا گیا ۔ فاٹا سیکرٹریٹ اور پولیٹیکل انتظامیہ نے وزیر اعظم کو اندھیرے میں رکھ کر ڈیم کا سنگ بنیاد رکھوا دیا ۔ یہ ڈیم شمالی وزیر ستان کی آئندہ نسل کی تباہی کا سبب بنے گا کرم تنگی ڈیم پر نہ مجھے اور نہی ہی میری قوم کو اعتماد میں لیا گیا ۔ فاٹا سیکرٹریٹ اور پولیٹیکل انتظامیہ نے وزیر اعظم کو اندھیرے میں رکھ کر ڈیم کا سنگ بنیاد رکھوا دیا ۔ یہ ڈیم شمالی وزیر ستان کی آئندہ نسل کی تباہی کا سبب بنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ لکی مروت کے ہمایوں برادرز کو خوش کرنے کے لئے شمالی وزیرستان کو تباہ کیا جا رہا ہے ۔ ماضی میں بھی ہمارے ساتھ زیادتیاں کی گئیں اب بھی کی جا رہی ہیں ۔ خدارا کرم تنگی ڈیم کو نہ بنایا جاء اپنی قوم کو تباہی سے بچانے کے لئے احتجاج جاری رکھوں گا

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…