بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

خودمختارکشمیرکا آپشن،صدر آزادکشمیر نے بڑا اعلان کردیا

datetime 12  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولاکوٹ (آئی این پی) آزادکشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کیساتھ مکالمہ ضروری ہے لیکن اسوقت کشمیریوں کو تیسرا آپشن نہیں مل سکتا کیونکہ اقوام متحدہ کے قراردادوں میں صرف دو ہی آپشن الحاق پاکستان او ر ہندوستان ہیں خود مختار کشمیر کا آپشن موجود نہیں ہے اس آپشن پر عمل درآمد کے لئے نئی قراردادلانا ہوگی مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے جاکر غلطی کی گئی پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی وکالت کی

پاکستان سے کشمیریوں کو کوئی شکوہ نہیں آج بھی کشمیر کے کونے کونے میں سبز ہلالی پرچم لہر اکر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگا کر کشمیری پاکستان سے وابستگی کا اظہار کر رہے ہیں ‘ایک پڑوسی ملک انڈیا کے تعاون سے پاکستان کے حالات خراب کر رہا ہے گلگت بلتستان میں لوگوں کو حقوق ملنے کے حمائتی ہیں گلگت بلستان کو صوبہ بنانے کی کوئی آواز نہیں ہے مانسہرہ سے براستہ پونچھ میرپور سڑک بننے سے آزادکشمیر سی پیک کا حصہ بن جائے گا بھمبر صنعتی زون کا مرکز بنے گا آزاد کشمیر 1500میگا واٹ بجلی پیدا کر رہا ہے اور ہماری ضرورت صرف 400میگا واٹ ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا انھوں نے کہا ہمارا اصل دشمن بھارت ہے جس نے کامیاب خارجہ پالیسی سے بہت سارے دوست بنا رکھے ہیں اور اہل جمو ں کشمیر کو غلام بنایا ہوا ہے دوسری طرف پاکستان اور بنگلادیش بھی آزاد ہیں برھان وانی کی شہادت سے تحریک آزادی کو جلا ملی بھارت نے اس شہادت کے بعد ظلم کی انتہا کر کے لوگوں کو شہید کرنے کے ساتھ اُنھیں نظر سے بھی محروم کیا اصل خراج تحسین کے مستحق مقبو ضہ کشمیر کے شہید اور اُن کے ورثہ ہیں حریت قائدین کو یقین دلاتے ہیں کہ اس تحریک کی کامیابی کے لیے اُن کا ہر طرح کا ساتھ دیں گے انھوں نے کہا کہ سؤیزرلینڈ دنیا کا سب سے زیادہ خوبصورت خطہ ہے لیکن

جموں کشمیر اس سے بھی خوبصورت ترین ہے فرق یہ ہے کہ سؤیزرلینڈ کے پاس آزادی کی نعمت ہے جبکہ ہمار ا خطہ آزاد نہیں آزاد کشمیر کی نئی حکومت گڈ کورنس سامنے لائے گی آزاد کشمیر کا نوجوان ہمت سے کام لے تو نہ صرف مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا باعث بنے گا بلکہ اُمت مسلمہ اور پاکستان کی عزت کا با عث ہوگا آزادی کشمیر کی رکاوٹ اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور بھارت ہی نہیں خود ہم کشمیری بھی ہیں جن کو اپنی خامیا ں نظر نہیں آتی مختلف آوازیں ترک کرنا ہوں گی بھارت کو سمجھوتے کی دعوت دینے کے حامی نہیں پاکستان نے کشمیریوں کے وکیل کی ذمہ داری ادا کی اب دنیا بھر میں ہم نے آزادی کی تحریک کامیاب کروانے کی حمایت لینا ہو گی مسلہ کشمیر کے حل کے لیے میں نے چھ نکاتی اجنڈا دیا ہے مسعود خان نے کہا کہ بڑا عہدہ جب دانش والے کو ملتا ہے وہ لرز جاتا ہے اور کم عقل خوش ہوتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اس کے ثمرات جلد لوگ دیکھیں گے ان خیالات کا اظہار مسعود خان نے کہا کہ امریکہ میں آباد کشمیریوں نے مجھے کہا کہ کشمیر لوٹ جاؤں جب تک

ہم میں آپسی اتحاد نہیں ہو گا ہم آزادی نہیں لے سکتے آج بھی پاکستان ہمارا وکیل ہے ،56مرتبہ oic میں کشمیریوں کی آزادی کے حوالے سے قرارداد پاس ہوچکی ہے ،حکمران صرف خدا کی ذات ہے ہم صرف نمائیندگی کر سکتے ہیں میں کل بھی خدمت گار تھا اور آج بھی عوام کی خدمت کے لیے آپ میں موجود ہوں کوئی بھی کام میرٹ کے بغیر نہیں ہو گا لیکن آپ عوام نے میرا ساتھ دینا ہے ،حکمران خدا ور میرا رہنما پیمغمبر آخر کی تعلیمات ہیں ،آج جو دنیا ہے یہ دو ہزار سال پہلے بھی ایسی تھی اور دو ہزار سال بعد بھی ایسی ہی ہوگی آزادی اور تعمیر و ترقی کے لیے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…